8 فروری، 2024، 3:56 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85381156
T T
0 Persons

لیبلز

القدس بریگیڈ نے صہیونیوں کے اجتماعی مرکز کو نشانہ بنایا

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے فوجی ونگ قدس بریگیڈ نے غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے اجتماعی مرکز کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد کے فوجی ونگ سرایا القدس نے غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے اجتماعی مرکز پر 107 نامی گائیڈڈ میزائل سے حملہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

قدس بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے بعض علاقوں میں مناسب اسلحے اور راکٹوں سے قابضین کے ساتھ شدید جھڑپیں کی ہیں۔

قدس بریگیڈ نے ایک اسرائیلی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا جو غزہ کی پٹی کے مشرقی حصے کی جاسوسی کر رہا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی بریگیڈ نے آج صبح مقبوضہ علاقے میں واقع قصبے حولیت کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .